بیٹی محل کے اندر ہی ہوپیدا ہوگی اور ہیرے کا لاکٹ دیں گے ۔۔ شاہی خاندان میں جب بھی کوئی لڑکی پیدا ہوتی تو اس کے لئے کیا کچھ کیا جاتا ہے؟ جانیے دلچسپ رسومات

image

برطانوی شاہی خاندان میں ہر دن کی اہمیت الگ ہوتی ہے، اگر جمعہ ہے تو اس کے حساب سے پہلے ہی ملکہ اعلان کردیتی ہیں کہ آج کس قسم کی تقریب ہوگی یا کون سا ڈے منانا ہے، اسی طرح مختلف تہواروں اور دیگر تقریبات کے حوالے سے شاہی ملکہ بذاتِ خود اعلان کرتی ہیں۔ جہاں شاہی خاندان کی دیگر رسومات ہیں وہیں کچھ اصول و ضوابط بھی ہیں اور وہ یہ ہیں کہ جب نومولود لڑکا پیدا ہوتا ہے تو اس کے لئے کچھ الگ اصول ہوتے ہیں اور اگر لڑکی پیدا ہو تو اس کے لئے شاہی رسومات مختلف ہیں۔

بیٹی ہونے پر شاہی خاندان میں کیا ہوتا ہے؟

٭ بیٹی کی پیدائش پر ملکہ الزبتھ اس بچی کو اپنا پہنا ہوا قیمتی ہیرے کا لاکٹ پہناتی ہیں جو اس کے لئے دنیا میں آنے کا سب سے پہلا اور خاص تحفہ سمجھا جاتا ہے۔

٭ جب الٹراساؤنڈ کے ذریعے یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ بیٹی کی پیدائش ہونے والی ہے تو اس کو بہت خُفیہ اور خاص رکھا جاتا ہے، لیکن بیٹے کی پیدائش ہونے والی ہو تو اعلان کردیا جاتا ہے۔ بچی کی پیدائش کو خفیہ اس لئے رکھا جاتا ہے تاکہ شاہی خاندان کی بہو کے لئے خاص تحفے تیار کروائے جا سکیں۔

٭ بچیوں کی پیدائش کے لئے کسی بڑے ہسپتال کا بھی انتخاب نہیں کیا جاتا ہے بلکہ محل کے ایک خاص لیبر روم میں ماہر ایکسپرٹ ڈاکٹر خود ڈلیوری کرواتے ہیں تاکہ بچی کو سات پردوں میں ہی رکھا جائے۔ شاہی خاندان میں جتنی بھی لڑکیاں پیدا ہوئیں وہ سب گھر کے اندر پیدا ہوئی ہیں۔ مگر میگھن مارکل نے بچی کو ہسپتال میں جنم دیا ہے۔

٭ جے جے ہرٹ اینڈ سن جوکہ برطانیہ کا مشہور کپڑوں کا برانڈ ہے جس کے کپڑے شاہی محل میں ہر جگہ استعمال کیئے جاتے ہیں۔ اس کمپنی کا مالک بیٹی کے لئے ایک شال بھیجتا ہے، جس میں لپیٹ کر بچی کو پہلی مرتبہ شاہی محل سے باہر لے جایا جاتا ہے۔

٭ صرف اور صرف 4 لوگوں کی موجودگی میں بیٹی کو گھر میں پیدا کیا جاتا ہے اور اس کے بعد بچی کو ٹھنڈے دودھ اور زعفران کے عطر سے نہلایا جاتا ہے تاکہ وہ گندگی سے پاک ہو جائے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts