دودھ لے کر واپس آیا تو پورا گھر ٹوٹ چکا تھا اور گھر والے بھی مرگئے ۔۔ اس شخص کے ساتھ ایسا کیا واقعہ پیش آیا؟

image

بھارت کے شہر ممبئی کے علاقے ملوانی میں محمد رفیع جب گھر سے دودھ لینے گئے تو انکے اہلخانہ اور گھر صحیح سلامت تھا لیکن جب وہ دودھ لے کر آئے تو دیکھا کہ جس 3 منزلہ عمارت میں انکے گھر کے افراد مقیم تھے وہ منہدم ہو گئی ہے اور تمام گھر کے لوگ مر گئے ہیں سوائے محمد رفیع اور انکے 16 سالہ بیٹے کے کیونکہ انکا بیٹا بھی حادثے کے وقت میڈیکل اسٹور پر دوا خریدنے کیلئے گیا ہوا تھا اور اس حادثے میں محمد رفیع نے اپنی بیوی،بھائی،بھابھی اور 8 بچوں کو کھویا۔

منہدم ہونے والی عمارت میں 2 خاندان مقیم تھے اور محمد رفیع صاحب کے خاندان سمیت 12 افراد اس حادثے میں انتقال کرگئے اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔ محمد رفیع صاحب کا کہنا ہے کہ اگر معلوم ہوتا کہ بلڈنگ منہدم ہونے والی ہے تو وہ کب کا اسے چھوڑکر چلے گئے ہوتے۔

واضح رہے کہ ممبئی میں اس وقت مون سون کی بارشیں جاری ہیں اور انہی بارشوں کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ریڈ الرٹ بھی جاری کر رکھا ہے، اور انہی بارشوں کی وجہ سے عمارت کمزور ہوگئی اور گر گئی جبکہ عمارت کی 3 منزلیں تھیں جس میں سے 2 منزلیں گریں اور اس واقعے پر علاقے کے بی جے پی رہنما نے شیوسینا کو قصور وار ٹھرایا ہے کیونکہ ان کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن میں شیوسینا کی ہی حکمرانی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts