ملکہ برطانیہ کی تلوار سے کیک کاٹنے کی ویڈیو نے سماء باندھ دیا، دیکھیں منفرد ویڈیو

image

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سماء باندھ رہی ہے جس میں دیکھا گیاکہ وہ ایک تلوار سے کیک کاٹ رہی ہیں لیکن ان سے وہ تلوار سنبھلتی نہیں اور کیک کاٹنے میں بھی دشواری کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بروز ہفتہ ملکہ برطانیہ کی جانب سے جنوبی شہر کورنوال میں جی سیون ممالک کے اجلاس کی تقریب میں خصوصی شرکت کی گئی، ملکہ کی جانب سے کیک کاٹنے جانے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو اپ نی جانب متوجہ کروایا۔

مذکورہ تقریب کے دوران ٹیبل پر ملکہ نے چاقو رکھنے کے باوجود کیک کو چھری سے کاٹنے کی بجائے تلوار سے کاٹنے کا انتخاب کیا۔ جب منتظمین میں سے ایک نے ملکہ کو چاقو کی یاد دلائی تو اس نے فورا جواب دیا ، "مجھے معلوم ہے کہ چھری وہاں ہے" اور پھر ملکہ نے اپنی تلوار کی مہارت کو سب کے سامنے ظاہر کیا اور الٹی کی تلوار سے کیک کاٹا۔

خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ اپنی منفرد عادات اور رویے کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts