جہاز کو ہتھوڑی کے بغیر اس لیے نہیں اڑایا جاتا کیونکہ ۔۔ جانیں جہاز سے متعلق 4 ایسی باتیں جو آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گی

image

جہاز سے متعلق کئی ایسی معلومات ہیں جو ہر کسی کو نہیں پتہ ہوتیں کیونکہ یہ عام طور پر بہت خُفیہ رکھی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگ یہ بھی نہیں جانتے ہوں گے کہ جہاز میں ہتھوڑا بھی ہوتا ہے اور نہ یہ معلوم ہوگا کہ جہاز کی کھڑکیاں چکور کیوں نہیں ہوتی؟

لیکن آج کل کے طیاروں میں اسکوائر کی بجائے اوول شیپ کھڑکیاں ہی کیوں موجود ہوتی ہیں کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟

1- جہاز کی کھڑکیاں چکور کیوں نہیں ہوتیں؟

نوے کی دہائی میں ہوائی جہاز کی کھڑکیاں ہمیشہ گول شکل کی نہیں ہوتی تھیں۔ سن 1950 کی دہائی میں برٹش ایئرویز کے دی ہیوی لینڈ کومیٹ طیارے میں چکور کھڑکیاں ہوتی تھیں۔

آج ہم ہوائی جہاز سے متعلق چند ایسی باتیں جانیں گے جس کے بارے میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔

دراصل برٹش ایئرویز کے دی ہیوی لینڈ کومیٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں مجموعی طور پر تمام 56 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اُس طیارہ حادثے نے انجینئروں کو ہوائی جہاز کی کھڑکیوں کی شکل کے حوالے سے ایک اہم سبق سکھایا تھا۔

ایک سائنسی نقطہ نظر کے مطابق جوں جوں ہم اونچے مقام پر جاتے ہیں ، ماحولیاتی دباؤ کم ہوتا جاتا ہے لیکن طیارے کے اندر ہوا کا دباؤ ایڈجسٹ ہوجاتا ہے تاکہ مسافر پرواز کے دوران راحت محسوس کرسکیں۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہوائی جہاز کے کیبن کے اندر ہوا کا پریشر باہر کے ہوا کے دباؤ سے زیادہ ہوتا ہے۔

چکور کھڑکیاں ہونے کی صورت میں یہ تناؤ صرف کونے پر مرکوز رہتا ہے، جہاں کھڑکیوں کے تمام کنارے نورے ڈگڑی پر ملتے ہیں جس سے جسم کو نقصان ہوتا ہے۔ لہٰذا ہوائی جہاز کے ونڈوز ایک بہتر شکل کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے علاوہ ہوائی جہاز میں اوول شکل کی کھڑکیوں کا استعمال اس لیے بھی کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے مسافروں کو باہر بہتر نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

2- جہاز کے اندر ہتھوڑا کیوں موجود ہوتا ہے؟

جہاز کے اندر ہتھوڑا موجود ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جس جگہ مسافر بیٹھتے ہیں وہاں دو جانب اندر داخل ہونے اور اندر سے باہر جانے کا راستہ ہوتا ہے مگر جس جگہ پائلٹ بیٹھتے ہیں وہاں سے باہر جانے کا صرف ایک دروازہ ہو تا ہے جو کہ مسافروں کے حصے میں جا کر کھلتا ہے۔

اب اگر ہنگامی صورتحال میں آپ کو طیارہ لینڈ کروانا پڑے تو مسافروں کو تو باآسانی نکال لیا جاتا ہے لیکن پائلٹ کے لئے اپنی جان بچانا آسان نہیں ہوتا کیونکہ ایک ہی دروازہ ہوتا ہے باہر نکلنے کا جس کے باہر خود مسافر بھاگ دوڑ کر رہے ہوتے ہیں اسی وجہ سے جہازمیں پائلٹ کی جگہ کے براپر میں ہتھوڑا رکھا جاتا ہے کہ فوری طور پر نکلنے کے لئے پائلٹ اس ہتھوڑے کی مدد سے سامنے کا شیشہ توڑ کر باہر نکل جائے۔

3- ہوائی جہاز کی سیٹیں ہمیشہ نیلی کیوں ہوتی ہیں؟

ہوائی جہاز سے متعلق ایک اور دلچسپ فیکٹ یہ ہے کہ اس کی نشستوں کے رنگ نیلے ہی کیوں ہوتے ہیں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ فضائی کمپنیز کا خیال یہ ہے کہ نیلا رنگ گھبرائے ہوئے مسافروں میں سکون اور اعتماد پیدا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نیلے رنگ کو ہی استعمال کیا جاتا ہے۔

4- جہاز کی کھڑکی میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟

طیارے کی کھڑکی پر 3 مختلف شیشے، اندرونی جانب، بیرونی طرف اور درمیان میں نصب کیے جاتے ہیں۔ باہر کا شیشہ جہاز کے اندر اور باہر موجود ہوا کے دباؤ میں فرق کو برداشت کرتا ہے۔ جبکہ درمیان میں موجود شیشے میں ایک سراخ بنایا جاتا ہے جس کا اولین مقصد دونوں جانب پیدا ہونے والے دباؤ کے فرق کو متوازن کرنا ہوتا ہے۔

بیرونی طرف اور درمیان میں نصب شیشے کے بیچ فاصلہ ہوتا ہے۔ اس فاصلے کی وجہ سے درمیان والے شیشے میں موجود شیشے کو ہوا کے دباؤ میں توازن پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ہوائی جہاز کی کھڑکی میں اندر کی جانب نصب شیشے کا مقصد صرف مسافروں سے دونوں شیشوں کو محفوظ رکھنا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.