ٹانگیں ٹیڑھی بھی ہوسکتی ہیں ۔۔۔ بچوں کے بیٹھنے کے مختلف انداز سے کیا ہوسکتا ہے؟ جانیں اس کے فائدے اور نقصانات جو ڈاکٹر بتاتے ہیں

image

بچوں کو ہر چیز کے آداب اور سلیقہ سکھانا پڑتا ہے، ہمارے ہاں دیکھا یہ جاتا ہے کہ والدین بچوں کی ہر بات کو نوٹ کرتے ہیں ان کو بتاتے مگر بچوں کے بیٹھنے کے انداز پر غور نہیں کرتے ہیں۔ کچھ بچے اپنی دونوں ٹانگوں کو زمین پر موڑ کر رکھتے ہیں اور ان کی ٹانگوں سے ڈبلیو پوزیشن واضح ہوتی ہے۔ ہماری ویب میں ہم نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا کہ بچوں کا یوں ڈبلیو پوزیشن میں بیٹھنا نقصان دہ ہے۔

دراصل جب دونوں ٹانگیں یوں موڑ کر بیٹھتے ہیں تو جسم کا سارا وزن گٹھنوں پر آ جاتا ہے جس سے ہڈیوں کے کمزور ہونے اور ٹانگوں کے ٹیڑھے ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ دونوں ٹانگوں کو ایک ہی سائیڈ کرے اور مستقل اسی پوزیشن میں بیٹھا رہے تو اس سے جسم میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ پیرنٹنگ سیکریٹ آف ٹوڈلرز کے ڈاکٹر سٹ جانز کہتے ہیں کہ: '' ٹانگوں کو بالکل سیدھا کرکے بیٹھنا جسم میں دورانِ خون کی ترسیل کے لئے بہت ضروری ہے، البتہ ایکس ائیڈ سارا وزن دے کر بیٹھنے سے ٹانگوں میں موجود مسلز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ''

اگر آپ کا بچہ صرف ایک ٹانگ یعنی اگر بائیں ٹانگ موڑ کر بیٹھے اور دائیں کو سیدھا کرے تو اس سے دل کی شریانیں سکون میں رہتی ہیں، ان میں خون کا دباؤ زیادہ نہیں پڑتا۔ لیکن اگر دائیں ٹانگ موڑ کر بیٹھے تو اس سے آپ کے معدے میں درد ہوسکتا ہے لہٰذا کوشش کریں کہ ایسے بیٹھنے کی پوزیشن پر غور و فکر کرتی رہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts