سعودی حکومت نے وضاحت کر ڈالی کہ وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والے افراد حج ادا نہیں کر سکتے، سعودی وزارت پاسپورٹ سے ایک شخص نے آن لائن استفسار کیا کہ وزٹ ویزے پر حج کرنے کا طریقہ کار کیا ہو گا ؟ اس سوال پر وزارت حج نے کہا کہ وزٹ ویزے پر آئے لوگوں کو حج کی اجازت بلکل نہیں ہو گی۔
وزارت پاسپورٹ نے واضح طور پر کہہ ڈالا کہ وزٹ ویزے پر آئے لوگوں کو حج کی اجازت نہیں ہوتی اور اس مرتبہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث حج آپریشن آنتہائی محدود کر دیا گیا ہے اور اب مملکت میں مقیم غیر ملکی اور سعودی شہریوں کی محدود تعداد کو ہی حج پرمٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے لوگوں کو حج ادا کرنے کی اجازت قانونی طور پر ہوتی ہی نہیں۔