چابی کو اس طرح باندھ کر رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے چابی سے متعلق کچھ ایسے راز جو آپ کے لئے بھی فائدے مند ثابت ہوسکتے ہیں

image

گھر کے تالوں کی چابیاں ہوں یا گاڑی کی، کسی بھی الماری کی چابی اس کو بڑی حفاظت سے سنبھال کر رکھتے ہیں کیونکہ سارہ خزانہ جو الماری میں یا گھر میں جمع ہوتا ہے وہ اسی وقت تک محفوظ ہے جب تک کہ چابی محفوظ ہے کیونکہ کسی چور کے ہاتھ چابی لگ جائے تو ہر کوئی خالی ہاتھ بیٹھا رہ جاتا ہے۔

لیکن آج ہم اسی چابی کو المونیم فوائل میں بند کرکے رکھنے کے کچھ ایسے فائدے آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن کو جان کرآپ بھی حیران تو ضرور ہوں گے لیکن ان کو جاننے کے بعد آپ بھی بالکل ایسے ہی طریقے اپنائیے گا تاکہ چابی بھی محفوظ رہے اور آپ بھی۔

٭ چابی کو المونیم فوائل میں بند کرکے رکھنے سے پہلی بات تو چوروں کو پتہ ہی نہیں چلے گا کہ یہ چابی ہے اور وہ اس کو چوری بھی نہیں کرے گا۔

٭ چابیوں میں اکثر زنگ لگ جاتا ہے مگر ان کو زنگ سے بچانے کے لئے المونیم فوائل میں باندھ کر رکھنا بہت فائدے مند ہے اس سے المونیم کے ذرات چابی میں موجود لوہے یا سٹیل کی باقیات کو خراب نہیں ہونے دیتے، اس سے زنگ بھی نہیں لگتا۔

٭ چابی کو یوں باندھنے سے لاک جام ہونے کی صورت میں چابی پھنسنے کا خدشہ نہیں ہوتا یعنی لاک جام جب ہوتا ہے تو اس میں چابی اندر نہیں جاتی اور کچھ لوگ زبردستی چابی کو اندر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے وہ پھنس جاتی ہے، لیکن المونیم کی خاصیت یہی ہے کہ اس کے اندر جس چیز کو رکھا جائے اگر وہ لوہے یا تانبے اور سٹیل کی ہو تو آپس میں رگڑ نہیں کھاتی یوں بآسانی چابی نکل جاتی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.