میں اپنا مارٹ خود چلاتی ہوں کیونکہ ۔۔ باحجاب خاتون اپنا بزنس کیسے چلاتی ہیں؟ جانیئے ان کے بارے میں

image

خواتین گھر داری کے ساتھ نوکری بھی بہت ذمہ داری کے ساتھ کرلیتی ہیں اور اپنا کاروبار بھی، بس اگر ضرورت ہے تو گھر والوں کی توجہ کی ان کے ساتھ کی، ان کے بھروسے کی۔ ایک ایسی ہی باہمت خاتون کی ویڈیو نجی ٹی وی چینل پر دکھائی گئی جن کا نام عافیہ آصف ہے اور یہ اپنا مارٹ چلاتی ہیں۔ عافیہ کہتی ہیں کہ:

میں جب بھی کسی مارٹ میں جاتی تھی تو وہاں مرد حضرات ہوتے تھے، جس سے مجھے خود ہچکچاہٹ محسوس ہوتی تھی، تو میں نے اور میرے شوہر نے سوچ لیا تھا کہ جب کبھی ہم اپنا مارٹ بنائیں گے تو وہاں خواتین بھی ہوں گی جو خواتین خریدار سے بات کریں گی اور مردوں کے لئے مرد حضرات کو ہی رکھا جائے گا، مجھے لگتا ہے کہ اس سے خواتین بھی اطمینان سے خریداری کر لیتی ہیں اور آپس میں مل بانٹ کر مشورہ بھی اچھا کرلیتی ہیں۔ خواتین کو گھر کی چیزوں کا زیادہ پتہ ہوتا ہے، کیونکہ کھانا پکانا اور گھر گرہستی تو خواتین ہی سنبھالتی ہیں جس سے ان کو زیادہ اندازہ رہتا ہے کہ کون سا مصالحہ یا فوڈ آئٹم بہترین ہے اور گھریلو استعمال کے لئے اچھا رہے گا۔

میرے شوہر نے بھی میرا خوب ساتھ دیا، جب کسٹمر یہاں آتے ہیں تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں کہ یہاں لیڈی ڈیلر بھی ہیں اور مجھے دیکھ کر وہ چونک جاتے ہیں کہ میں اکیلے یہ مارٹ سنبھال رہی ہوں، میرے کسٹمرز بھی مجھے بہت ہمت دیتے ہیں، ہمارا آپس میں گھر جیسا تعلق بن گیا ہے۔

جب خواتین گھر اچھے سے سنبھال سکتی ہیں تو گھر کی چیزوں کو بیچ کر کام بھی تو کرسکتی ہیں ان کو آگے بڑھنا چاہیئے یہ ایک اچھا طریقہ ہے گھر کے ساتھ کام کاج کرنے کا بھی۔

میں پردے میں رہ کر ہر کام بآسانی کرلیتی ہوں اور مجھے یہ اچھا لگتا ہے کہ میں ایک اچھا بہترین عبایا لوں جو پردے کے احکام بھی پورے کرے اور مجھے پرسکون بھی رکھے۔ میں بھی فیشن کرتی ہوں لیکن میرا فیشن میرے حجاب کے ساتھ ہے۔ میں نے محسوس کیا ہے کہ یہاں لوگ اچھے ہیں، اکثر لوگ میری اس بات پر بھی تعریف کرکے جاتے ہیں کہ حجاب میں رہ کر بزنس چلا رہی ہوں۔ مجھے اچھا لگتا ہے کہ آپس میں لوگوں کے ساتھ گھل مل کر رہنا اور میں یہاں آنے والے ہر شخص کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.