ریسٹورنٹ میں آئے گاہک نے ویٹر کو کتنے لاکھ روپے ٹپ دے دی؟ جان کر آ پ بھی حیران رہ جائیں گے

image

ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آئے ایک شخص نے ویٹر کو 25 لاکھ ٹپ دے دی یہ واقعہ انگلینڈ کے شہر نیو ہیمپ شائر کے ایک "سٹمبل ان بار اینڈ گرل" نامی ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنا منگوایا ہوا کھانا ختم کیا اور بل کا مطالبہ کیا جس پر ویٹر نے گاہک کو بل پیش کیا اور مذکورہ شخص کا بل 37 ڈالر بنا لیکن مذکورہ شہری نے اپنے 37 ڈالر بل کے ساتھ ساتھ 16000 ڈالرز بطور ٹپ ویٹر کو دے دی۔

ٹپ دیتے وقت ویٹر کو ٹپ دینے والے شخص نے 3 مرتبہ ایک ہی بات کہی یہ رقم کسی ایک شخص پر خرچ مت کرنا ، یہ سننے کے بعد جب ویٹر نے ٹپ پر نظر ڈالی تو وہ حیران رہ گیا کیونکہ یہ ٹپ 16000 ڈالرز تھی ، یہ رقم پاکستانی روپوں میں 25 لاکھ بنتی ہے۔

مزید یہ کہ ریسٹورنٹ کی مالکن مائیک کے مطابق پہلے تو ہمیں لگا کہ نادانی میں اتنی بڑی رقم دے دے گئی لیکن جب ریسٹورنٹ کے مینیجر نے گاہک سے بات چیت کی تو معلوم ہوا کہ یہ ٹپ خود دی گئی ہے اور ٹپ دینے والے گاہک نے مینیجر سے کہا کہ آپ لوگ بہت محنت کرتے ہو اس لیے آپ اس کے حقدار ہو۔

واضح رہے کہ گاہک نے ریسٹورنٹ انتظامیہ سے صرف یہ درخواست کی کہ اس کا نام پوشیدہ رکھا جائے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts