برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ محبت ظاہری خوبصورتی کی محتاج نہیں ہوتی ، یہ کہانی ایک ایسے شادی شدہ جوڑے کی ہے جس میں میاں ، بیوی کے قد میں زمین آسمان کا فرق ہے شوہر جیمز کا قد 3 فٹ 7 انچ اور بیوی کلوئی کا قد 5 فٹ 4 انچ ہے۔
یہ دونوں ہنسی خوشی اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں اور انکی شادی کو 5 سال کا عرصہ گزر گیا ہے اور انکی 2 سالہ بیٹی اولیویا بھی ہے مزید یہ کہ انکی اہلیہ ایک اسکول ٹیچر ہیں اور جیمز ایک اداکار اور ٹی وی پریزینٹر ہیں جبکہ جیمز " ڈائسٹرافک ڈسپلیزیا " نامی ایک بیماری میں مبتلا ہیں اور اس بیماری میں انسانی جسم میں موجود کار ٹیلیج اور ہڈیوں کی نشونما رک جاتی ہے جس کی وجہ سے اس بیماری سے متاثرہ افراد کا قد بڑھ نہیں پاتا ۔
واضح رہے کہ ان دونوں میاں بیوی کا نام "گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ" میں شامل ہے اور انہیں دنیا میں سب سے زیادہ فرق رکھنے والے جوڑے کا سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا ہے۔ اور اس وقت جیمز کی عمر 33 اور انکی اہلیہ کی عمر 27 برس ہے۔