کیا آپ جانتے ہیں کہ کلونجی کس چیز کا بیج ہے ! اس کے کیا کرشماتی فوائد ہیں اور ڈاکٹر اس کا استعمال کیوں لازمی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں؟

image

کلونجی میں اللہ نے بہت شفا رکھی ہے اور اس میں موت کے سوا تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے۔ ہر گھر میں کلونجی کا استعمال جاتا کیا جاتا ہے اور اس کے بے شمار جسمانی فوائد بھی موجود ہیں۔

کلونجی ایک قسم کی گھاس کا بیج ہے۔ اس کا پودا سونف سے مشابہ اور تقریباً سَوا فٹ بلند ہوتا ہے۔ کلونجی کی فصل حاصل کرنے کے لیے اس کی باقاعدہ کاشت کا کام کیا جاتا ہے۔اس کے پھول زردی مائل، بیجوں کا رنگ سیاہ اور شکل پیاز کے بیجوں سے ملتی ہے۔

کلونجی کے حیرت انگیز فوائد کیا ہیں؟

1- کلونجی کھانے سے بدن کی خشکی دُور ہوجاتی ہے۔

2- کلونجی کا تیل بدن پر لگانے سے تل ختم ہوجاتے ہیں۔

3- پانی میں پسی ہوئی کلونجی کے غرارے کرنے سے دانت کا درد دور ہوجاتا ہے۔

4- کلونجی کو سرکہ میں ملا کر کھانے سے بلغمی رفع ہوجاتا ہے۔

اصلی کلونجی کی پہچان کیسے کریں؟

اصلی کلونجی کی پہچان یہ ہے کہ اگر اسے سفید کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں تو اس پر چکنائی کے داغ لگ جاتے ہیں۔ ہر شاخ کے اوپر سیاہ دانے داربیج ہوتے ہیں۔ اسی بیج کے حصول کے لیے بھارت، بنگلہ دیش، ترکی، وغیرہ میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔ کلونجی کے ان بیجوں کی خصوصی مہک ہوتی ہے۔ اسے ادویات کے علاوہ کھانے اور اچار وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts