پاکستان نے 26 ممالک کے افراد کا پاکستان آنے پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے اور سول ایسی ایشن حکام کے مطابق سی کیٹگری میں شامل ممالک کے افراد کورونا وائرس کی حالیہ لہر کے باعث پاکستان نہیں آ سکیں گے جبکہ ان ممالک میں بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ممالک سر فہرست ہیں۔
البتہ پاکستانی افراد جو ان تمام ممالک میں موجود ہیں اور وہ ملک واپس آنا چاہتے ہیں تو ان کیلئے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ وہ پرواز سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کروائیں اور انکے لیے ملک کے تمام ائیرپورٹس پر ریپڈ کورونا ٹیسٹ کی سہولت بھی موجود ہو گی جبکہ یہ نیا سفری ہدایت نامہ 15 جولائی تک قابل عمل ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر متحدہ عرب امارات آمد پر 21 جولائی تک پابندی لگا دی تھی۔