گھر والے پہلے ہی اپنے پیاروں کی موت کا دکھ برداشت کر رہے ہیں اور اب کیونکہ ۔۔ شاہد آفریدی نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کے لواحقین کیلئے آواز اٹھا دی

image

آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کے لواحقین کے حقوق کیلئے آواز بلند کر ڈالی، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر انہوں نے جاں بحق ہونے والے لواحقین کیساتھ ملاقات کے دوران لی گئی ایک تصویر شئیر کر دی۔ سابق کپتان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے) کے طیارے 8303 کے لواحقین پہلے ہی اپنے پیاروں کا نقصان برداشت کر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ایک سال گزر جانے کے بعد بھی لواحقین کو انکے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جاسکی ہے جس سے انکی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ میری ارشاد ملک،پی آئی اے حکام اور وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کریں تا کہ لواحقین کے دکھ کچھ مداوا ہو سکے۔

واضح رہے کہ 22 مئی 2020 کو پی آئی اے کا طیاررہ لاہور سے کراچی آتے ہوئے رن وے سے چند سیکنڈ قریب ایک رہائشی آبادی پر جا گرا اور تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد ہلاک اور 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts