اب شوہر کو مکان سمیت حق مہر میں لکھی گئی ہر چیز بیوی کو دینی ہوگی کیونکہ ۔۔ عدالت نے مردوں کو کیا فیصلہ سنا دیا

image

لاہور ہائیکورٹ کے جج انور حسین نے تاریخی فیصلہ سنا تے ہوئے کہا کہ حق مہر میں لکھی گئی کس بھی چیز سے شوہر کو استشنیٰ نہیں دیا جا سکتا ہائی کورٹ نے حق مہر میں لکھا گیا پانچ مرلے کا گھر بیوی کو دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کیلئے شوہر کی اپیل مسترد کردی۔

درخواست گزار محمد قیوم کی درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی اور فیصلہ سنایا کہ نکاح نامے میں حق مہر کے خانے میں درج چیزیں اگر بیوی کو دینے کا وقت متعین نہیں تو شوہر بیوی کی ڈیمانڈ پر اسے دینے کا پابند ہے ،مسلم شادی کی روح کے مطابق بیوی کو اس کا مہر دینا قرآن و حدیث کی روشنی میں فرض ہے ۔

حق مہر شادی کے وقت دینا فرض ہے تاہم فریقین کی رضامندی سے اس میں تاخیر بھی ہوسکتی ہے،آرڈیننس کے تحت شادی ایک سول معاہدہ ہے اور اسے رجسٹرڈ کروانا ضروری ہے اور موجودہ کیس میں نکاح نامے کے کالم 16میں مکان کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ یہ بات درست ہے کہ مکان کے انتقال کے حوالے سے کچھ نہیں لکھا گیا جو متنازع ہے، سپریم کورٹ کے قوانین میں نکاح نامے کے کالم انڈر ٹیکنگ (حلف نامہ)ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شوہر اس بات کا پابند کہ نکاح نامے کے کالم 13سے 16 میں درج چیزیں بیوی کو دے،جبکہ اس موقع پر ٹرائل کورٹ کی فائنڈنگ میں مداخلت نہیں کی جا سکتی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts