میں 13 سالوں سے کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کا علاج کر رہا ہوں کیونکہ مجھے ۔۔ مفت علاج کرنے والے یہ پاکستانی ڈاکٹر کون ہیں؟

image
ڈاکٹر کا کام مریضوں کی جان بچانا ان کی مدد کرنا ان کو صحت مند رکھنا ہے اور اگر کوئی ڈاکٹر مریضوں کی جان بچانے یا ان کی خدمت کرنے کے لئے بلا معاوضہ کام کرے تو اس کو قوم کا ہیرو کہتے ہیں۔۔ مگر بدقسمتی سے پاکستان میں ایسے ہیروز کو بہت کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ آج ہم ڈی ڈبیو کی ایک رپورٹ میں دکھائے گئے ڈاکٹر محمد اشرف گناترا کی باتیں آپ کو بھی بتانے جا رہے ہیں جو گذشتہ 13 سالوں سے کٹے ہوئے ہونٹ اور کٹے ہوئے تالو والے لوگوں کا مفت میں علاج کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد اشرف گناترا کہتے ہیں کہ: ہمارے معاشرے میں ایک غلط تصور پایا جاتا ہے کہ جس بچے کا ہونٹ یا تالو کٹا ہوا پیدا ہو تو اس کی ماں پر کوئی اثرات وغیرہ ہیں، جبکہ سائنسی اعتبار سے جو مائیں دورانِ حمل فرکٹوز اور فیریائنسٹ کی کم مقدار ملنے کی وجہ سے ہوتا ہے جبکہ بزرگوں کا یقین اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ چاند گرہن یا سورج گرہن کی لپیٹ میں آنے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ میں 13 سالوں سے ایسے بچوں اور بڑی عمر کے لوگوں کا مفت میں علاج کر رہا ہوں، کیونکہ اس کا علاج اتنا مہنگا ہے کہ اس کو غریب کبھی نہیں کرواسکتا، میں ایک این جی او سے جڑا ہوا ہوں، یہاں پر ہزاروں جرمن ڈاکٹرز دورے پر آکر بچوں کو مفت علاج دیتے ہیں۔ میں اتنا اپنے کام سے خوش ہوں کہ اب گھر جاکر بھی ان بچوں کی بہتری کے لئے سوچتا ہوں۔ میرے بھی اپنے بچے ہیں لیکن بچوں کے ساتھ کم ہی وقت گزرتا ہے لیکن کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کے متعلق میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ بچے بھی عام بچوں کی طرح ہیں ان کو معذور یا پاگل نہ سمجھیں۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts