امید ہے مزہ آیا ہوگا ۔۔ مریم اورنگزیب کی سوات میں جھولے لینے کی ویڈیو وائرل

image

مریم اورنگزیب مسلم لیگ (ن) کی ایک اہم خاتون سیاست دان سمجھی جاتی ہیں اور ہمیشہ ہی اپنے اندازِ بیاں سے لوگوں کو چُپ کرواتی نظر آتی ہیں۔ گزشتہ روز پی ڈی ایم کا سوات میں جلسہ منعقد ہوا۔ جلسے میں شرکت سے قبل مریم اورنگزیب وادیِ سوات کی خوبصورتی کو انجوائے کرنے نکل پڑیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مریم اورنگزیب کی زپ لائن کے جھولے لینے کی ویڈیو شیئر کی، اور یہ ویڈیو فوراً ہی وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ: '' پی ڈی ایم جلسے کے لئے آئی ہوئی مریم اورنگزیب نےسوات میں خیبرپختونخواحکومت کی لگائی ہوئی زِپ لائن کوخوب انجوائے کیا۔ ہم مہمان نوازوں کی دھرتی اورسیاحوں کی جنت میں خیبرپختونخواحکومت کی بہترین سہولیات کی فراہمی سے محظوظ سیرسپاٹوں میں مگن ابو بچاؤ تحریک والوں کے کارکن گراؤنڈ میں منتظر ہیں۔''

جس پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ری ٹوئٹ کیا اور کہا کہ: '' امید ہے ن لیگ کی لیڈرشپ سوات میں اچھی تفریحی سہولتوں سے خوب لطف اندوز ہوئی ہو گی۔ ایک اچھی حکومت کے ثمرات سے ہر شہری فائدہ اٹھاتا ہے چاہے وہ حکومت کا مخالف ہی کیوں نہ ہو، وزیراعلیٰ محمود خان سے کہا ہے ان مہمانوں کا خیال بھی رکھیں لیکن ان پر نظر بھی رکھیں۔ ''

مگر کامران بنگش اور فواد چوہدری کے اس ٹوئٹ پر صارفین نے کمنٹ میں لکھا کہ یہ جھولے کسی نجی کمپنی نے لگائے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے نہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts