اس شخص نے کیسے معذور کی مدد کی ۔۔ جانیے یہ وائرل ہونے والا پولیس والا کون ہے؟

image

عام تاثر یہ پایا جا تا ہے کہ پولیس والے بر ے ہی ہو تے ہیں پر یہ حقیقت نہیں اس بات کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ ملتان کے علاقے شجاع آباد میں محمد اکرام سجاد نامی ایک پولیس اہلکار نے احساس پروگرام کے پیسے لینے آئی معذور بزرگ خاتون کو اپنی پیٹھ پر اٹھا کر سینٹر کے گیٹ سے اندر کاؤنٹر تک لے کے گئے۔

انسانیت اب بھی ختم نہیں ہوئی اور کچھ اس ہی طرح کے افراد کی وجہ سے آج بھی ہمارا معاشرہ زندہ ہے ۔پولیس اہلکار کے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ، جہاں عوام کی جانب سے پولیس اہلکار کے اس اقدام کو سرہا جا رہا ہے وہاں ہی پولیس حکام کی جانب سے بھی اساحسن اقدام کو بہت سراہا گیا اور محمد اکرم سجاد کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا بھی اعلان کر ڈالا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts