ایک سکہ فریج میں لازمی رکھیں کیونکہ ۔۔ جانیں فریج کے بارے میں ایسی باتیں جسے جاننے کے بعد آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

آج کا دور جدید ہے اور انسان اپنی عقل اور مہارت کے بلبوتے پر کئی ایسی چیزیں دریافت کرنے لگا ہے کہ جس کو دیکھ کر کافی حیرانگی ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایسے متعدد پیجز کی بھرمارہے جس میں روز مرہ استعمال کرنے والی چیزوں سے آسان ہیکنگ ٹپس بتائی جاتی ہیں جو آپ نے کبھی نہیں سوچی ہوتیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ فریج سے متعلق ایک ایسی آسان ٹپ شئیر کرنے جا رہےہیں جو کہ آپ کی زندگی میں آسانی پیدا کر سکتی ہے۔

اکثر ہمارے گھروں میں بعض اوقات بجلی جانے کی وجہ سے فریج کئی گھنٹے کے لئے بند ہو جاتا ہے اور اس میں رکھے کھانے خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے، خاص طور پر فریزر میں رکھی وہ اشیاء جنہیں ایک بار غیر منجمد ہونے کے بعد دوبارہ فریز نہیں کرنا چاہیے۔

اگر تو آپ گھر پر ہی ہیں تو کوئی بڑے مسئلے کی بات نہیں لیکن اگر آپ سارا دن باہر گزار کر گھر واپس آتے ہیں تو کیسے پتا چلے گا کہ فریج چند گھنٹوں کے لئے بند تو نہیں رہا، یعنی فریزر میں رکھی اشیاء غیر منجمد ہونے کے بعد دوبارہ فریز تو نہیں ہو رہیں؟ یہ جاننے کے لیے کوئی جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس کے لیے ایک سکہ ہی کافی ہے۔

یہ سادہ ٹیکنالوجی کچھ اس طرح ہے کہ ایک پیالے میں پانی ڈال کر اسے فریزر میں رکھ دیجئے اور جب یہ برف بن چکا ہو تو اس کے اوپر ایک سکہ رکھ دیجئے۔ اسے فریزر میں رکھ چھوڑیں۔ اب آپ جب ضرورت ہو اسے چیک کر سکتے ہیں۔

اگر سکہ برف کے اوپر ہی پڑا ہے تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر یہ نیچے بیٹھ چکا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ فریج کافی گھنٹے بند رہی ہے جس کے باعث برف پگھلی اور سکہ نیچے چلا گیا۔

اس صورت میں آپ کو وہ کھانے باہر نکال دینے چاہئیں جنہیں دوبارہ فریز کر کے استعمال کرنا مناسب نہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.