اپنے ملک میں پچاس گاڑیوں کا پروٹوکول اور امریکی ائیر پورٹ پر ٹیکسی ڈرائیوروں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے ۔۔ بلاول کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

image

بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکا میں موجود ہیں لیکن جب وہ نیو یارک پہنچے تو آدھا گھنٹہ اکیلے بغیر کسی وی آئی پی پروٹوکول کے اکیلے بیٹھے رہے۔

نیویارک ائیر پورٹ پہنچنے کے بعد وہ جے ایف کے ائیر پورٹ کے ٹرمینل 3 کے باہر 30 منٹ اکیلے بیٹھے رہے۔

اس موقع پر کچھ پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور وں نے انکے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔

مادر وطن میں 50 گاڑیوں کا قافلہ اپنے ساتھ لے کر چلنے والے بلاول بھٹو زرداری نیویارک میں یو ں بیٹھے نظر آئے تو اس سے یہ بات ثابت ہے کہ یہ سب حکومت کی ہی دین ہے اور اگر حکومت نہ ہو تو انہیں کوئی پوچھے بھی نہ۔

واضح رہے کہ نیویارک ائیر پورٹ پہنچنے پر صحافیوں نے بلاول بھٹو سے گفتگو کرنے چاہی جس پر انہوں نے کہا کہ میں جنی دورے پر آیا ہوں اگلی مرتبہ ستمبر میں آؤں گا تو پھر بات چیت کروں گا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts