یہ ہر ماہ 1 لاکھ سے زیادہ کما لیتے ہیں اور ۔۔ جانیں یہ 5 بچے ہر مہینے اتنے پیسے کیسے کمالیتے ہیں؟

image

بزنس کرنا آسان کام نہیں اور اس مہنگائی کے دور میں پیسے کمانا بھی آسان نہیں۔ اس دنیا میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو کہ خود کا کاوربار کر کے یا ہمت اور ہنر کے ساتھ پیسہ کما رہے ہیں۔

لیکن ان سب میں کچھ بچے ایسے بھی ہیں جو کہ بہت کم عمری میں ہی کاروبار کر رہے ہیں یا خود پیسے کما رہے ہیں۔ آج آپ کو ایسے ہی چند بچوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ خود پیسہ کما رہے ہیں۔

احمد شاہ:

احمد شاہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا وہ نام ہے جو کہ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے پاکستان بھر میں شہرت پا رہا ہے۔ احمد شاہ یوٹیوب چینل کے ذریعے، ٹی وی شوز اور اشتہارات کے ذریعے کما رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق احمد شاہ جیتو پاکستان کے ایک شو سے تقریبا 50 ہزار سے ڈیرھ لاکھ روپے تک لے لیتے ہیں۔

مریم خلیف:

مریم خلیف کی عمر 13 سال ہے جبکہ مریم بشمول پرچیاں، بشر مومن سمیت دیگر ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔ مریم چھوٹی عمر میں کما بھی رہی ہیں اور اپنی پڑھائی بھی مکمل کر رہی ہیں۔

پہلاج حسن:

پہلاج حسن مشہور اینکر اقرار الحسن کے بیٹے تو ہیں مگر پہلاج خود بھی کما رہے ہیں۔ چھوٹی سی عمر میں ہی پہلاج نے کمانا شروع کردیا تھا۔ پہلاج نے چھوٹی عمر میں ہی مشہور ڈرامے الف سے اداکاری کی شروعات کی تھی۔

اس وقت بھی پہلاج اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ یوٹیوب کے ذریعے بھی کمائی کر رہے ہیں۔

جوزے:

پیرو سے تعلق رکھنے والے کم عمر بزنس مین جوزے، بہت کم عمر میں ہی بینک کا سی ای او بن گئے ہیں۔ جوزے اس بینک کے ذریعے پیسے بچانے کے طریقے بتاتے ہیں جب کہ 7 سال کی عمر میں جوزے نہ صرف بینک کے سی ای او بن گیا ہے بلکہ 8 ملازمین کو بھی ہائر کر لیا ہے۔

ریان:

ریان بھی انہی چند بچوں میں شامل ہیں جو کہ بہت کم عمر میں کما رہے ہیں۔ 7 سال کی عمر میں ریان نے ایک یوٹیوب چینل بنایا، جس میں وہ کھلونوں سے متعلق اپنی رائے دیتے ہیں، اس یوٹیوب چینل کو بچوں نے بے حد پسند کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ایک ویڈیو کو کئی بار دیکھا گیا ہے، جبکہ ریان کے یوٹیوب فالوورز کی تعداد بھی 17 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ ریان 7 سال کی عمر میں خود کما رہے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.