پاکستان کی 7 علاقائی ممالک کو برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 4.09 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ اور بھارت کو پاکستانی بر آمدات کا حجم 1.506 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان کی مجموعی برآمدات کا 14.33 فیصد ہے۔
جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں مجموعی ملکی برآمدات کا حجم 10.50 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ علاقائی ممالک میں پاکستانی برآمدات کے حوالے سے چین سر فہرست برآمدی ملک رہا۔
ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند ، مزید 500 کی بندش پر غور
مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں چین کو پاکستانی برآمدات کا حجم 813.44 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 952.38 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 14.58 فیصد کم ہے۔
افغانستان کو اس مدت کے دوران 291.77 ملین ڈالر کی برآمد ات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 182.61 ملین ڈالر تھی۔
مالی سا ل کے پہلے 4 ماہ میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں 28.60 فیصد کی نمو دیکھنے میں آئی۔مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 247.31 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 192.31 ملین ڈالر تھی۔
سری لنکا کو پاکستانی بر آمدات کا حجم 148.93 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 115.25 ملین ڈالر تھی، نیپال کو مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 1.38 ملین ڈالر اور مالدیپ کو 1.74 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔