بارش میں بیماریوں سے کیسے بچا جائے ۔۔ جانیں چند آسان طریقے

image

ملک بھر میں مون سون کا آغاز ہو چکا ہے یہ موسم اچھا تو سب کو لگتا ہے لیکن یہ اپنے ساتھ کئی وبائی بیماریاں لے کر آتا ہے یہاں اہم ان بیماریوں کے بارے میں بات کریں گے کہ یہ بیماریاں ہیں کون سی، ان سے کس طرح بچا جا سکتا ہے اور یہ کیسے پھیلتی ہیں۔

مون سون موسم سے کون کون سی بیماریاں پھیلتی ہیں :

مون سون موسم کے دوران پیدا ہونے والی بیماری جسے ہم "سیزنل انفلوائنزا" کہتے ہیں اس کے پھیلنے کے بہت زیادہ خطرات موجود ہوتے ہیں اور "سیزنل انفلوائنزا" بیماریوں میں نزلہ، زکام، کھانسی، ٹائیفائیڈ، ڈینگی بخار، ہیضہ اور ہیپا ٹائٹس اے(پیلا یرقان) سر فہرست ہے جبکہ اس موسم میں نزلہ، زکام اور جلدی بیماریاں بچوں اور بڑوں سب کو ہی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں۔

یہ بیماریاں ہمارے جسم میں داخل کیسے ہوتی ہیں:

ہوا کے زریعے یہ بیماریاں ہمارے جسم میں داخل ہوتی ہیں کیونکہ یہ کھلی فضا میں موجود ہوتی ہیں جو باآسانی ایک دوسرے میں منتقل ہو جاتی ہیں جبکہ مون سون موسم کے دوران یہ زیادہ تر لوگوں میں زکام کی شکایت پائی جاتی ہے اور اس موسم میں پھیلنے والی بیماریاں ہمارے ناک، گلے اور پھپھڑوں کو متاثر کرتی ہے۔

مون سون کے دوران پھیلنے والی بیماریوں سے کیسے بچا جائے:

طبی ماہرین کے مطابق ان تمام موسمی بیماریوں سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم بہترین غذا کا انتخاب کریں اس کے علاوہ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تمام بیماریوں اور اینٹی بائیوٹک دواؤں سے بچنے کیلئے ہر گھر میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات سے بھرپور لہسن ، ادرک پودینہ،میٹھی دانہ،زیرہ، پپیتا،الائچی، اجوائن، کلونجی، سونف، لیموں اور موسمی پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ ان غذاؤں کے استعمال سے آپ میں ان موسمی بیماریوں سے لڑنے کیلئے قوت مدافعت بڑھتی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts