کراچی میں خواتین ٹریفک اہلکار کے چرچے ۔۔۔ ان کا کیا کام ہے؟ جانیں

image

کراچی ٹریفک پولیس میں پہلی مرتبہ لیڈی پولیس اہلکار کو سڑکوں پر تعینات کر دیا گیا ہے تاہم انہیں ابھی چالان کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا۔ ابتدائی طور پر انہیں شاہراہ فصل اور کلفٹن میں تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ان موٹر سائیکل سوارخواتین پولیس اہلکاروں کا کام ٹریفک کی روانی پر نظر رکھنا اور ٹریفک قوانین سے متعلق عوام کو آگاہی دینا ہے جبکہ یہ خواتین خصوصاََ موٹر سائیکل سوار افراد کی آگاہی کیلئےتعینات کی گئی ہیں۔ ان لیڈی پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر میٹرووپول سے ائیرپورٹ تک ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts