ہاتھ ہمارے جسم کا سب سے زیادہ اہم حصہ ہیں ۔ ہاتھوں سے متعلق اکثر سائنسی تحقیقات اور دیگر معلومات تو ہماری ویب میں ہم نے آپ کو پہلے بھی بتائیں ہیں۔ بالکل ایس طرح آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں زیادہ لکیریں کیوں ہوتی ہیں؟ اس کی وجوہات ہم نے ہیلتھ لائن سے معلوم کی ہیں۔ جانیئے ایسا کیوں ہوتا ہے یا ان لوگوں میں کن چیزوں کی کمی ہوتی ہے۔
٭ ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ ہاتھوں میں زیادہ لکیریں ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو جلد کی بیماری بھی ہوسکتی ہے یا ہاتھوں کی جلد کے اندرونی حصے میں کسی قسم کا انفیکشن بھی ہوسکتا ہے۔
٭ لبلبے کے صحیح سے کام نہ کرنے کی وجہ سے بھی ہاتھوں میں ڈھیروں لکیریں پڑ جاتی ہیں کیونکہ لکیریں مائیکلازن مادے کی وجہ سے بنتی ہیں اور یہ مادہ آپ کے لبلبے میں بننے لگتا ہے جس سے وہ خراب یا انفیکٹڈ ہوتا ہے۔
٭ زیادہ لکیریں پروٹین کی کمی اورآئرن کی زیادتی کی وجہ سے بھی ہوتی ہیں۔