تمہاری اتنی ہمت میری گاڑی کو ہاتھ کیسے لگایا ۔۔ خاتون کی قانون کی خلاف ورزی کرنے کی ویڈیو وائرل

image

گزشتہ کئی سالوں سے یہ بات بہت زیادہ سننے میں آرہی ہے کہ امیروں کیلئے قانون اور ، اور غریبوں کیلئے کچھ اور اس بات کا عملی ثبوت آج اسلام آباد موٹروے پر دیکھنے کو ملا کہ ایک امیر عورت کو جب ایک موٹروے پولیس اہلکار نے فینسی نمبر پلیٹ لگانے کے جرم میں روکا اور اس سے ڈرائیونگ لائسنس، شناختی کارڈ یا ایکسائز بک طلب کی۔

جس پر خاتون نے کچھ دیر میں ڈرائیونگ لائسنس دیا اور پولیس اہلکار نے ساتھے پولیس اہلکار کو چالان کیلئے ڈرائیونگ لائسنس دیا اور خود انکی گاڑی پر لگی فینسی نمبر پلیٹ اتار لی جس پر خاتون سیخ پا ہو گئی اور موٹر وے پولیس اہلکار کو یہ کہا کہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی میری گاڑی کو ہاتھ لگانے کی ، اس کے بعد پولیس اہلکار کو مارنے لگیں ،گریبان پکڑ لیا اور گالم گلوچ بھی کی جس پر پولیس اہلکار نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا اور خودکو خاتون کی گرفت سے چھڑاتا رہا۔

اس دھکم پیل کے نتیجے میں پولیس اہلکار کا موبائل فون بھی نیچے گر گیا، واضح رہے کہ پولیس اہلکار اس سارے معاملے کی ویڈیو اپنے موبائل سے بناتا رہا اور ویڈیو کی ابتداء میں پولیس اہلکار کو یہ کہتے ہوئے واضح سنا جا سکتا ہے کہ کچھ دن پہلے بھی خاتون سمجھ کر آپ کو میں نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا تھا کہ آپ یہ فینسی نمبر پلیٹ اتار لیں ، پر آپ نے ایسا نہ کیا اور ایک مرتبہ پھر قانون کی خلاف ورزی کی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts