اگر آپ بھی اپنے بچے کو پیمپر اس کی ناف سے اوپر پہناتی ہیں تو یہ کام فوراً چھوڑ دیں ورنہ ۔۔ بچے پیمپر اس طرح پہننے سے کن بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟

image

چھوٹے بچوں کی اکثر مائیں انہیں ڈائپر پہنانے میں غلطی کر دیتی ہیں جو انہیں عموماً معلوم نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے بچہ پریشان ہوجاتا ہے اور پورا وقت روتا رہتا ہے۔

ڈائپر کو تبدیل کرنا راکٹ سائنس نہیں ہے لیکن ایسا تو پہلے بھی ہوسکتا ہے۔ والدین عام طور پر شروعات میں اس کام کی لیے تھوڑا سا خوفزدہ رہتے ہیں خاص طور پر نئے بننے والے والدین کو اس کام کا تجربہ نہیں ہوتا۔

آج ہم ان ماؤں کو چند کارآمد طریقے بتانے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے بچوں کو درست طریقے سے ڈائپر پہنا سکیں گی اور بچے اور بچیوں کو آرام حاصل ہوسکے گا۔

1- سب سے پہلے اپنے بچے کا ڈائپر تبدیل کرنے سے قبل اپنے ہاتھ اچھی طرح صابن سے دھولیں تاکہ ہاتھوں میں موجود بیکٹیریاز کا خاتمہ ہوسکے۔

2- نیا ڈائپر پہنانے سے پہلے بچے کی نچلی جگہ یعنی جلد کو اچھی طرح دھولیں اور خشک کرلیں اس کے بعد ڈائپر پہنائیں کیونکہ اگر صاف کر کے نہ پہنائیں تو ریشز بھی ہوسکتے ہیں۔

3- اپنے بچے کو ہمیشہ ڈائپر ناف سے نیچے پہنائیں کیونکہ اس سے بچہ آرام دہ محسوس کرے گا اور اس کو پیٹ درد کی شکایت بھی میں ہوگی۔ بعض اوقات مائیں پیمپر کو بچوں کی ناف پر باندھ دیتی ہیں جس سے ان کو پیٹ میں کھچاؤ محسوس ہونے لگتا ہے اور پیٹ مستقل کھچاؤ سے گیس رک جاتی ہے، یوں بچہ تکلیف سے دوچار ہوتا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts