پیدا بھی اگست میں ہوئے شادی بھی اس ماہ ہوئی اور پھر ۔۔ جانیے 4 جڑواں بچوں کا یہ خاندان کونسا ہے جن کا یکم اگست کی تاریخ سے بہت گہرا تعلق ہے؟

image

ایسا ہونا اتفاق ہوسکتا ہے لیکن اس خبر نے سب کو حیران کردیا ہے کہ ایک ہی خاندان کے فرد کا یکم اگست سے بڑا گہرا تعلق سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ گھرانے کا تعلق پاکستان کے شہر لاڑکانے سے ہے جن میں پیدائش بھی یکم اگست، شادی بھی یگم اگست کو ہوئی، بیوی اور 7 بچوں کی تاریخ پیدائش بھی یکم اگست ہے۔ گھر کے مالک کا نام علی منگی ہے جس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

امیر علی منگی کے مطابق ان کی تاریخ پیدائش بھی یکم اگست ہے جبکہ ان کی بیوی اور 7 بچوں کی تاریخ پیدائش بھی پہلی اگست ہے، ان بچوں میں جڑواں پیدا ہونے والے 4 بچے بھی شامل ہیں اور حیرت انگیز طور پر وہ بھی یکم اگست کو ہی پیدا ہوئے۔

حسن اتفاق سے امیر علی منگی کی شادی بھی یکم اگست کو ہوئی تھی۔

دنیا بھر میں یہ واحد گھرانہ ہے جو ایک ہی تاریخ پر پیدا ہوا جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت کا ایک ہی تاریخ پر پیدا ہونے والا گھرانہ ہے جن کی تعداد پانچ ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts