2 لاکھ کی جینز ۔۔ گھاس کے دھبوں والی اس پینٹ میں ایسی کیا بات ہے جو اس کی قیمت اتنی زیادہ ہے؟

image

دنیا بھر میں متعدد فیشن برانڈز ایسے ہیں جن کی مصنوعات کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہوتی ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی پتلون کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو دکھنے میں بہت ہی سادہ ہے اور اس میں گھاس کے دھبے بھی بنے ہوئے ہیں۔

اس گھاس کے دھبوں والی پینٹ کی قیمت اتنی ہے کہ جسے جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا ہی رہ جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ایک مشہور و معروف فیشن برانڈ گوچی کے چرچے ہوتے رہتے ہیں اور حیران کن طور پر یہ پتلون بھی گوچی کی ہے۔ یہ پینٹ ایسی ہی بنائی گئی ہے جسے دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ گھاس کے دھبے لگے ہوں۔

یہ مذکورہ پتلون گوچی کی جانب سے گزشتہ برس 2020 میں پیش کی گئی تھی۔ جس کی قیمت ٧٦٥ ڈالر ( پاکستان ایک لاکھ 23 ہزار ) سے زائد ہے۔

اسی طرح دوسری پتلون بھی متعارف کروائی گئی جس کی قیمت 1400 ڈالر ( پاکستانی 2 لاکھ 25 ہزار ) سے زائد ہے۔

گوچی کمپنی کے مطابق 2020 کی یہ جینز آرگینک کاٹن سے تیار کی گئی تھیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts