مشہور صحافی عارف نظامی آج انتقال کر گئے

image

مشہور و معروف صحافی عارف نظامی انتقال کر گئے،بھانجے عارف نظامی بابرکے مطابق سینئر سحافی گزشتہ 2 ہفتوں سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور 2 ہفتوں سے لاہور کے اسپتال میں داخل تھے۔

مزید یہ کہ عارف نظامی انگریزی اخبار پاکستان ٹو ڈے کے بانی و ایڈیٹر اور نوائے وقت اخبار گروپ کے بانی و مالک حمید نظامی کے مالک تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

اس کے علاوہ صدر پاکستان نے بھی عارف نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ صحافت کے شعبے میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts