آج پاکستان میں کورونا کی عالمی وبا کے دوران دوسری بار عید الضحٰی منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر جہاں قومی حکمران عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دے رہے ہیں وہیں کورونا کی تیسری اور خطرناک لہر سے بچنے کے لئے حفاظتی طریقے اختیار کرنے کی تلقین بھی کررہے ہیں۔
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے قوم کے اتحاد اور کورونا ختم ہونے کی دعا کی۔
وزیراعظم عمران خان نے عیدالاضحیٰ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "کوئی بھی قوم نفس کو قربان کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔ عید الضحٰی میں قربانی صرف جانور کی نہیں ہوتی بلکہ اس کا اصل مطلب یہ ہے کہ انسان اپنی بے جا خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے قربان کرسکے۔
صدر عارف علوی نے کورونا کے بڑھتے مریضوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام سے ماسک پہننے، بار بار ہاتھ دھونے اور سوشل ڈسٹنسنگ قائم رکھنے کی اپیل کی۔