دنبے کے گوشت کا روش خود بناتا ہوں... جانیں مشہور سیاست دان عیدالاضحیٰ پر کیا اہتمام کرتے ہیں

image

ویسے تو پاکستانی سیاست دان سارا سال کسی نہ کسی ہنگامے کا حصہ بنے رہتے ہیں لیکن عیدین کے موقع پر بھی ان کی گرم جوشی دیکھنے لائق ہوتی ہے۔ خاص طور پر عیدالاضحیٰ کے دنوں میں جانور خریدنے سے لے کر گوشت کی مزیدار ڈشز بنوانے میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں اور آخر ایسا کیوں نہ ہو، عید کے دن سیاست دانوں کے ملاقات بھی تو بڑھ جاتے ہیں اور پھر خاص عید کے لئے خاص اہتمام تو بنتا ہی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں ہمارے نامور سیاست دان اپنی عیدالاضحیٰ کس طرح منا رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ بڑی عید کا جانور وہ ذبح خود کرتے ہیں اور عام طور پر بچھیا کی قربانی کرتے ہیں اور اس کے ساتھ اکثر بکرا بھی قربان کر لیتے ہیں۔ جبکہ قربانی کی کھال وہ کسی غریب کو دے دیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ مزے مزے کے کھانے کھانے کا انھیں بہت شوق ہے لیکن پکانے میں کوئی دلچسپی نہیں تاہم دوران طالب علمی وہ خود بہت اچھا کھانا پکایا کرتے تھے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر

مصطفیٰ نواز کھوکھر، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رکن اور سینٹ کے ممبر بھی ہیں۔ مصطفیٰ نواز نے بتایا کہ انھیں کوکنگ کا کافی شوق ہے اور وہ ہر طرح کا کھانا بہت اچھا پکا لیتے ہیں۔ خاص طور پر دنبے کے گوشت کا "روش" ان سے باقاعدہ فرمائش کرکے بنوایا جاتا ہے۔ عید کے دن اپنی روٹین بیان کرتے ہوئے مصطفیٰ کھوکھر نے بتایا کہ قربانی، بزرگوں کی قبر پر حاضری اور رشتے داروں سے ملنا ملانا سارا دن جاری رہتا ہے البتہ عوام سے ان کی اپیل ہے کہ عالمی وبا کے پیش نظر سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھیں

مائزہ حمید

مائزہ حمید کا تعلق مسلم لیگ نون سے ہے۔ مائزہ نے بتایا کہ ان کا عید کا دن ایک خاتونِ خانہ کی حیثیت سے گزرتا ہے جس میں گوشت بنوانے سے لے کر کھانا پکانے اور مہمان داری کا انتظام بھی انھیں ہی کرنا پڑتا ہے البتہ ان کے گھر میں گوشت زیادہ شوق سے نہیں کھایا جاتا اس لیے عید کے دن ان کے گھر میں صرف روسٹ کا اہتمام کرکے باقی سارا گوشت غریبوں میں بانٹ دیا جاتا ہے

مسرت جمشید چیمہ

مسرت جمشید چیمہ کا تعلق پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف سے ہے۔ مسرت نے بتایا کہ ان کے شوہر جمشید چیمہ جو خود بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہیں گوشت کے کافی شوقین ہیں اس لیے وہ دو تین دن کا گوشت رکھ کر باقی سب غریبوں میں تقسیم کرتی ہیں اور عید کے دن اپنے شوہر، بچوں اور مہمانوں کے لئے خاص پکوان بناتی ہیں


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.