عید پر گھر آئے مہمانوں کو گنجا کر دیا گیا؟ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

پنجاب کے علاقے پاکپتن میں عید پر گھر آئے مہمانوں کو گنجا کر دیا گیا ، یہ واقعہ پاکپتن کے قصبہ قبولہ چک 20 میں پیش آیا جہاں میزبان نے 5 مہمانوں کی ٹنڈیں کر دیں۔

یہ معاملہ اتنا بڑھا کہ بات پولیس تک جا پہنچی اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور مدعی عید کے موقع پر اکٹھا ہوئے اور یہ تمام آپس میں رشتہ دار ہیں جبکہ یہ جھگڑا رشتے کے تنازع کی وجہ سے ہوا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان بابر، دلاور اور جاوید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے، واضح رہے کہ یہ تینوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں۔

واضح رہے کہ تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا اسلحہ تاحال پولیس کے حوالے ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts