کشمیر سے محبت کا رشتہ ہے ۔۔ آزاد کشمیر الیکشن سے ایک روز قبل نواز شریف نے کشمیری عوام کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا

image

آزاد کشمیر کے الیکشن مہم میں ن لیگی قیادت کا پر جوش استقبال کرنے اور انکا ساتھ دینے پر نواز شریف نے کشمیریوں کے نام محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا ، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر انہوں نے کشمیری عوام سے خصوصاََ مخاطب ہو کر کہا کہ آپ سب جانتے ہو کہ میرا کشمیر ی عوام اور کشمیر سے بڑا گہرا رشتہ ہے۔آپ کی ن لیگ سے محبت کی گواہی الیکشن کمپین کے مناظر دے رہے ہیں۔

نواز شریف نے لندن سے ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا کہ جس طرح آپ نے مریم نواز اور ن لیگی قائدین کا استقبال کیا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور اس فقید المثال کے زریعے آپ نے میرا مان رکھ لیا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے کہا کہ آپ نے نواز شریف اور شہباز شریف کی آواز بن کر دکھایا، اب مجھے سمجھ نہیں آتا کہ کس طرح آپ کا شکریہ ادا کروں ، میرا دل چاہتا ہے کہ آپ کو اپنے گلے سے لگا لوں ۔ اس کے علاوہ ویڈیو کے آخر میں نواز شریف نے کہا کہ آپ کا یہ جوش و خروش مجھے پاکستان کے ایک بہتر مستقبل کی نوید دے رہا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts