15 لاکھ حق مہر تھا لیکن شوہر نے 5 ہزار ہی دیے.... عورت نے حق مہر حاصل کرنے کے لئے کیا کیا جانیے حیرت انگیز کہانی

image

لاہور میں نئی نویلی دلہن نے شادی کے صرف دو روز بعد ہی نہ صرف گھر چھوڑ دیا بلکہ عدالت بھی پہنچ گئی۔ لاہور ہائی کورٹ میں اپنے شوہر کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ نکاح کے وقت تو ان کا حق مہر 15لاکھ 5 ہزار کیش اور 4تولہ سونا طے ہوا تھا لیکن ان کے شوہر نے ان کو صرف پانچ ہزار روپے ہی ادا کیے۔

یہ واقعہ 2019 میں پیش آیا۔ خاتون کے مطابق ان کے نکاح نامے میں یہ شرائط درج تھیں کہ اگر میاں بیوی کے درمیان کوئی لڑائی جھگڑا پیش آجائے تو شوہر بیوی کو نان نفقہ دینے کا پابند ہوگا۔ البتہ نکاح نامے میں حق مہر کی رقم پانچ ہزار ہی درج تھی جس کا کورٹ ایک سال تک ٹرائل کرتی رہی۔

خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ صرف ایک دن سات رہنے والی بیوی کو ماہانہ خرچ کس لئے دیا جائے البتہ لاہور ہائی کورٹ نےمجاہد کامران کو بیوی کو ماہانا پچیس ہزار خرچہ دینے کا حکم دیا جبکہ نکاح نامے پر حق مہر کی رقم کے معاملے پر عدالت نے کہا کہ حق مہر وہی تسلیم کیا جاتا ہے جو واضح طور پر نکاح نامے میں درج ہو اس لیے خاتون کے پندرہ لاکھ کے حق مہر کے مطالبے کو رد کردیا گیا


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.