یہ شرٹ تو صرف 300 روپے کی ہے ۔۔ شوبز کے وہ 4 ستارے کون سے ہیں جو برانڈ ہی نہیں بلکہ سستے کپڑے بھی پہنتے ہیں؟

image

برانڈ کے کپڑے پہننے سے ہی انسان امیر یا اس کی شخصیت میں نکھار نہیں آتا بعض اوقات سستے اور لوکل کپڑے بھی پہن لئے جائیں تو کسی کو معلوم بھی نہیں چلتا کہ یہ اتنے سستے سے کپڑے ہیں۔ اب بات اگر ہم ان مشہور اداکاروں کی کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ صرف مہنگے برانڈڈ کپڑے ہی نہیں بلکہ سستے اور لوکل مارکیٹوں اور دکانوں سے خریدے ہوئے کپڑے بھی پہنتے ہیں۔

حنا الطاف

٭ اداکارہ حنا الطاف بھی کراچی میں موجود زینب مارکیٹ سے خریدے ہوئے کپڑے پہن لیتی ہیں، انہوں نے کچھ وقت قبل ایک وی لاگ بھی بنایا تھا جس میں یہ بتا رہی تھیں کہ زینب مارکیٹ میں کیا کیا چیزیںا چھی ہیں اور یہ کیا خرید رہی ہیں۔

عاصم اظہر

٭ گلوکار عاصم اظہر کی ایک تصویر اور کمنٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ایک نیلے رنگ کے ڈیزائن کی شرٹ پہنی ہوئی ہے، کسی نے پوچھا کمنٹ میں کہ یہ 800 روپے کی شرٹ ہے نا، اس پر عاصم نے کہا کہ امی نے گھر کے قریب والی لوکل دکان سے 300 روپے میں خریدی ہے اور اگر یہی شرٹ وہ دکان والا کسی کو 800 میں دے رہا ہے تو زیادہ پیسے وصول کر رہا ہے، اس کو میری یہ پوسٹ دکھا دو۔''

دیپیکا پاوڈوکون

٭ بھارتی اداکارہ دیپیکا پاوڈوکون کا پہنا گیا یہ لباس صرف اور صرف 1800 روپے کا ہے جوکہ ایک لوکل برانڈ سے لیا گیا ہے، اس کی کوئی خاص اہمیت نہیں تھی، لیکن دیپیکا کے پہننے کے بعد بہت مشہوری ہوئی۔

میگھن مارکل

٭ شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل بھی سستے کپڑے پہنتی ہیں جوکہ برطانیہ کی لوکل مارکیٹ سے ہی لیتی ہیں۔ شادی کے بعد بھی ان کے کپڑوں کا معیار نہ بدلا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.