اگر آپ بھی نیند کی گولیاں کھائے بغیر رات بھر سکون سے سونا چاہتے ہیں تو جانیئے وہ کون سی جڑی بوٹی ہے جو آپ کے کئی مسئلے آسانی سے حل کر سکتی ہے

image

اکثر لوگوں کو نیند نہ آنے کا مسئلہ ہوتا ہے اور وہ روزانہ نیند کی گولیاں کھائے بغیر نہیں سو پاتے جوکہ ایک بڑا مسئلہ ہے، جس کے حل کے لئے ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ اسگندھ ناگوری بہت زیادہ مشہور جڑی بوٹی ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ یہ جڑی بوٹی معدے کے درد، مثانے کی پتھری، بلڈ کینسر اور بالوں کے گرنے کے مسائل کو ختم کرنے میں بہت مدد دیتی ہے۔

اسگندھ ناگوری کیا ہے؟

آپ میں سے کچھ لوگوں نے تو یہ نام بھی نہیں سنا ہوگا جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم جڑی بوٹیوں کے استعمال کو ترک کر چکے ہیں اور حکیمی علاج پر سے اعتماد ختم کرچکے ہیں کیونکہ وہ زیادہ وقت لیتا ہے۔ لیکن 3 ماہ کے اسگندھ ناگوری کے استعمال سے آپ کو کچھ ایسے شاندار فائدے ملیں گے جو واقعی حیران کن ہوگا۔ دوائیاں بنانے کے لئے سب سے زیادہ جڑی بوٹیاں استعمال کی جاتی ہیں، کچھ جڑی بوٹیاں جنگلی علاقہ جات سے منگوائی جاتی ہیں تو کچھ صحرائی اور کچھ سمندری تہہ کے اندر موجود غول سے نکالی جاتی ہیں۔ ہم بیماریوں میں دوائیاں تو کھا لیتے ہیں مگر ہمیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ اس میں کون کون سے اجزاء شامل کئے جاتے ہیں۔

نیند کی گولیوں میں استعمال

اسگندھ ناگوری نیند کی گولیوں میں استعمال کی جاتی ہے اس میں نینوفائٹیکل کمپاؤنڈز موجود ہوتے ہیں نیند کے نیورانز کو بحال کرتے ہیں اور انسان کو سکون فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

معدے، جگر اور پیٹ کےامراض

یہ معدے، جگر اور پیٹ کے ہر مرض کو کنٹرول کرنے اور جسم سے فاضل مادوں اور زہریلے مرکبات کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس میں کچھ ایسے فائدے مند ریشے ہوتے ہیں جو جسم کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

بلڈ کینسر اور پتھری

اسگندھ ناگوری بلڈ کینسر، آنکھوں کے امراض ، پھیپھڑوں کی بلاکیج اور مثانے کی پتھری کو ختم کرنے کے ساتھ جھریوں کا خاتمہ بھی کرتی ہے اور بالوں کی افزائش میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

استعمال کیسے کریں؟

اسگندھ ناگوری کی ڈنڈیاں اور پاؤڈر بازار میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے اس کے علاوہ اب تو آن لائن ویب سائٹس پر بھی اسگندھ ناگوری کا پاؤڈر موجود ہے، اس کو نیم گرم پانی سے پھانک لیں، اور وہ لوگ جن کو آنکھوں کے مسائل ہیں یا بینائی کم ہے وہ اس کو دودھ کے ساتھ استعمال کریں اس سے آنکھوں کے پردے بھی محفوظ رہیں گے اور بینائی بھی تیز ہو جائے گی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts