ایئرہوسٹس ایسا کیا کھاتی ہیں جو ہمیشہ اتنی پتلی رہتی ہیں؟ جانیئے ایئر ہوسٹس کے سمارٹ رہنے کا خُفیہ راز

image

جہاز میں سفر کے دوران آپ نے دیکھا ہوگا کہ کوئی بھی ایئر ہوسٹس ایسی نہیں ہوتی جس کا وزن بہت بڑھا ہوا ہو یا اس کا پیٹ نکلا ہوا ہو وہ بالکل فٹ اور سمارٹ نظر آتی ہیں، اسی طرح ان کی جلد پر ایک نشان بھی نہیں ہوتا، کچھ میک اپ کرکے رکھتی ہیں جبکہ کچھ تو ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے چہرے پر میک اپ نام کو بھی نہیں ہوتا ہے اور وہ اصل روپ میں بھی حسین لگتی ہیں۔ لیکن اس کی وجہ کیا ہے کہ یہ لوگ اتنی فٹ کیسے رہتی ہیں؟

آج ہماری ویب میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ایئر ہوسٹس کی ڈائٹ جو وہ روزمرہ کی زندگی میں اپناتی ہیں جس سے ان کا وزن بھی کم ہوتا ہے اور جلد بھی اچھی رہتی ہے۔

ایئر ہوسٹس ڈائٹ:

کم کھانا

٭ جتنی بھوک ہوتی ہے اس سے ہمیشہ آدھا حصہ کم کھانا کھاتی ہیں، یعنی آدھی روٹی کے دو ٹکڑے کرلیں اور پھر اس میں سے ایک پورا اور ایک حصہ آدھا کھاتی ہیں کیونکہ کم کھانا بنیادی ضرورت ہے وزن نارمل رکھنے کی۔

٭ کیفین:

چائے، کافی کا استعمال ترک کردیتی ہیں اور ایسی کئی چیزیں جن میں کیفین پایا جاتا ہے جیسے چاکلیٹ میں بھی ہوتا ہے ، اس قسم کی ہر چیز سے دور رہتی ہیں، مواقعوں کی نسبت سے کھاتی ہیں، ورنہ کیفین کو بالکل استعمال نہیں کرتی ہیں۔

گوشت

٭ دوپہر میں اگر گوشت کا استعمال کیا ہے تو رات میں لازمی کم کیلوریز کا کھانا یا دال سبزی کھاتی ہیں جس کو تیسے حصے میں توڑ کر کھاتی ہیں۔

الرجی

٭ جو چیز ان کو خود کے لئے تکلیف دہ محسوس ہو رہی ہو اس کا استعمال نہیں کرتی، جیسے اگر ان کو انڈے سے الرجی ہو تو انڈے کا استعمال بالکل نہیں کرتیں، بلکہ پروٹین کا دوسرا متبادل کھاتی ہیں۔

سنیک

٭ اپنے ساتھ ہمیشہ سنیک رکھتی ہیں، جیسے ہی بھوک لگتی ہے، تھوڑے سے کھا لیتی ہیں اور ایک نوٹ بُک بھی رکھتی ہیں جس میں روزانہ کے کھانے کی ڈائٹری فائبر، کاربوہائیڈریٹ اور دیگر غذائی اجناس کو درج کرکے جمع کرتی ہیں کہ کتنا ڈائٹ تناسب ایک دن میں استعمال کیا ہے۔ اگر معیار سے زیادہ تو اگلے دن کھانے کی مقدار مزید کم کر دیتی ہیں۔

پانی

٭ پانی زیادہ سے زیادہ پیتی ہیں اور ہر وقت کولڈرنک کو ترک کرکے پانی کو ترجیح دیتی ہیں۔ یہ اضآفی بھوک میں پانی کے ساتھ سلاد کا استعمال کرتی ہیں جس میں چقندر، کھیرا اور سلاد کا پتہ زیادہ کھاتی ہیں۔

چاول

٭ اُبلی ہوئی میکرونی زیادہ جبکہ چاولوں کا کم سے کم استعمال کرتی ہیں۔

جو کا اٹا

٭ روٹی یہ مکئی کے آٹے کی نہیں بلکہ جو کے اٹے کی استعمال کرتی ہیں جوکہ سب سے جلدی وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts