اس بچے کی دل کی دھڑکن 200 منٹ تک ختم ہو جاتی تھی اور یہ بیہوش ہو جاتا تھا ۔۔ دل کی تیز دھڑکن کی بیماری میں مبتلا بچہ کیسے ٹھیک ہُوا ؟ جانیئے

image

دل انسانی جسم کا ایک اہم اور سب سے بنیادی اعضاء ہے اور اگر یہ ٹھیک طرح کام نہ کرے تو انسانی جسم کسی بھی وقت کام کرنا چھوڑ سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک سکھر کا 8 سالہ بچہ ہے، جس کو دل کی دھڑکن کی بیماری تھی، جس کی وجہ سے اس کی دھڑکن 200 منٹ تک بالکل ختم ہو جاتی تھی اور وہ بیہوش ہو جاتا تھا اور اس بیماری کا علاج بچوں کے لئے پاکستان میں موجود نہ تھا۔ البتہ اب اس کا علاج کراچی کے این آئی سی وی ڈی ہسپتال میں بالکل مفت کیا گیا ہے اور یہ بچہ اب نارمل ہوچکا ہے۔

پاکستان میں پہلی بار این آئی سی وی ڈی میں 8 سالہ بچے کی الیکٹروفزیالوجی اسٹڈی اینڈ ابلیشن سرجری کی گئی ہے اور قومی ادارہ برائے امراضِ قلب نے ملک میں پہلا پیڈیاٹرک کارڈیک الیکٹروفزیالوجی کے پروگرام کا آغاز کر کے دل کی دھڑکن کی بیماری کے بچوں کے لئے سب سے اہم کام انجام دیا ہے۔ اس بچے کا این آئی سی وی ڈی کراچی میں الیکٹروفزیالوجی اسٹڈی اینڈ ابلیشن بالکل مفت کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد محسن جو کینیڈا کی البرٹا یونیورسٹی سے پیڈیاٹرک الیکٹروفزیالوجی میں 2 سال کی ٹیننگ لے کر آئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ : '' دل کے مسائل ( دل بہت تیز یا بہت سست ہو جاتا ہے، بچوں میں یہ غیر معمولی نہیں ہے) پاکستان میں اس کا علاج پہلے ممکن نہ تھا، لیکن اب الحمداللہ موجود ہے ۔ ''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts