مزاق اڑانے والوں! اب میں پتلی ہوگئی ہوں ۔۔ بھارتی نے اچانک اپنا وزن اتنا کم کیسے کرلیا؟ جانیئے وہ راز جو اب سب جاننا چاہتے ہیں

image

بھارتی جوکہ مشہور کامیڈین ہیں، ان کے بارے میں تو کون نہیں جانتا، بھارتی ہمیشہ ہنتی مسکراتی ب کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ آج سے پہلے ہر کوئی بھارتی کا مذاق اڑاتا دکھائی دیتا تھا مگر اب آپ بھارتی کو دیکھ کر کوئی پہچان ہی نہیں پا رہا کہ بھارتی اتنی دبلی ہوگئی ہے۔

بھارتی نے پہلے بھی اپنا وزن کم کرکے سب کو حیران کیا تھا اور 120 کلو سے وہ 91 کلوگرام پر آگئی تھیں، مگر اب انہوں نے اپنا وزن 76 کلوگرام کرکے موٹے لوگوں کو یہ اشارہ دے دیا کہ محنت کرنے سے کچھ مشکل نہیں ہے۔

بھارتی کہتی ہیں کہ:

'' میں روزانہ شام 7 بجے کے بعد کچھ بھی نہیں کھاتی تھی صرف اور صرف سادہ پانی یا گرم پانی پیتی تھی، ساتھ ہی لیموں والا پانی بغیر چینی کے صرف ڈیٹاکس واٹر اور اگلے دن دوپہر 12 بجے تک کھانے کی کوئی چیز نہیں کھاتی تھی، پھر اس کے بعد یعنی 12 بجے کے بعد شام 7 سے پہلے جو کچھ ہوسکتا تھا کھا جاتی تھی، اس میں بھی آئلی کھانے سے پرہیز رکھا، فاسٹ فوڈ بھی مناسب کھائے، جس سے میرا وزن تیزی کم ہوگیا۔ ''

کیا بھارتی کو شوگر تھا؟

جی ہاں! بھارتی کو شوگر ہے اور یہ اکثر موٹے لوگوں کو ہو جاتا ہے کیونکہ ان کے جسم میں کولیسٹرول اور انسولین کی اضافی مقدار بننے لگتی ہے، جس کی وجہ سے ان کو شوگر ہو جاتا ہے۔

بھارتی کہتی ہیں کہ:

''اب میری سانس نہیں چڑھتی اور ہلکا ہلکا محسوس ہوتا ہے، استھما کے ساتھ ساتھ ذیابیطس بھی کنٹرول میں آگئی ہے۔ اور اب میں پہلے سے زیادہ خود کو فریش محوس کرتی ہوں۔ ''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts