گزشتہ روز شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو کے کئی شہروں میں 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جبکہ ان کا مرکز میکسیکو کے شہر اکاپکو سے 11 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ تاہم ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے مکسیکو سٹی میں بھی محسوس کیے گئے، جبکہ وہاں موجود عمارتیں لرز اٹھی۔
سوشل میڈیا پر موجود ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے کے بعد شہری، سیاح خوفزدہ ہوکر گھروں اور ہوٹلوں سےباہر نکل آئے ہیں۔ جبکہ اس دوران تیز بارش بھی جاری ہے۔
تاہم امریکی ادارے کی جانب سے میکسیکو کے سمندری علاقوں میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ میکسیکو کے کئی علاقوں میں تیز بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر شئیر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑیاں سیلابی ریلے کے سے ساتھ بہتی ہوئی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ سن 1985 میں میکسیکو سٹی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔