ماتھے سے بال غائب ہورہے ہوں تو۔۔۔ گرتے ہوئے بال دوبارہ اگانے کے تین آسان طریقے جو بنائے مردوں کو بھی دوبارہ جوان

image

روزانہ شیمپو اور کیمیکل کے استعمال سے بال گرنا اب معمول کی بات ہوگئی ہے۔ جسے دیکھو بال جھڑنے ک شکایت کرتا نظر آتا ہے۔ کسی کے بال سر کے بیچ سے غائب ہیں تو کسی کے ماتھے پر سے۔ لیکن آج آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائے جائیں گے جن کے روزنہ استعمال سے آپ اپنے قدرتی بال واپس لاسکتے ہیں۔

پیاز اور وٹامن ای

پیاز کے اندر سلفر اور فاسفورس کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اور یہ اجزاء بالوں کی افزائش کے لئے ٹانک کا کام کرتے ہیں۔ دو بڑی پیاز کا رس نکال کر چھان لیں اور اس رس میں دو سے تین وٹامن ای کے کیپسول توڑ کر شامل کرلیں۔ یہ کیپسول آپ کو کسی بھی اچھے میڈیکل اسٹور سے مل جائیں گے۔ اس آمیزے کو ہفتے میں تین بار ایک گھنٹے کے لئے سپ پر لگائی اور بال دھو لیں۔

گرین ٹی

دو سے تین گرین ٹی کے ٹی بیگز لیں اور اسے دو کپ گرم پانی میں ڈال دیں۔ جب وہ پانی ٹھنڈا ہوجائے تو بالوں پر مساج کریں۔ ایک گھنٹہ لگانے کے بعد بال دھو لیں۔

میتھی دانہ

میتھی دانہ رات بھر پانی میں بھگوئیں اور صبح گرائینڈ کرکے سر کی جلد میں لگا لیں۔ آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیں۔ اس ٹوٹکے کے بعد سر میں شیمپو نہ لگائیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.