فریج کے اوپر والے حصے میں لائٹ کیوں نہیں ہوتی جبکہ نیچے والے میں ہوتی ہے؟ جانیے وہ وجہ جس کے بارے میں پاکستانی عوام نہیں جانتی

image

بلاشبہ فریج اب ہر گھر کی ضرورت ہے مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ فریج کے نیچے والے حصے یعنی ریفریجریٹر میں تو لائٹ نصب ہوتی ہے مگر اور والے حصے یعنی فریزر میں نہیں ہوتی آخر ایسا کیوں ہے؟

جی ہاں واقعی فریزر کے اوپر والے حصے میں لائٹ نہیں لگی ہوتی اور اندھیرے میں کچھ نکالنے کے لیے اسمارٹ فونیا دوسری ٹارچ کی ضرورت پڑتی ہے۔

تو اس کی وجہ کیا ہے ؟ حقیقت تو یہ ہے کہ فریج بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔

مگر ایک ماہر معیشت رابرٹ فرینک کے مطابق یہ لاگت بچانے کے ایک ایسے اصول کی اہم مثال ہے جس میں بنیادی طور پر فائدہ بچت سے زیادہ نہیں ہوتا مگر جو چیز رائج ہوجاتی ہے اس پر عمل جاری رہتا ہے۔

رابرٹ کا اس حوالے سے یہ کہنا ہے کہ چونکہ صارفین ریفریجریٹر میں لائٹ کو اکثر استعمال کرتے ہیں تو وہ اس فیچر کو قابل قدر تصور کرتے ہیں اور اسی وجہ سے فریج بنانے والی کمپنیاں ریفریجریٹر میں لائٹس کی تنصیب کو فریزر کے مقابلے میں زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔

تو صارفین فریزر میں لائٹ کو زیادہ اہم کیوں نہیں سمجھتے، تو اس کی سب سے مقبول وضاحت یہ ہے کہ ہم میں سے اکثر فریزر کے دروازے کو ریفریجریٹر کے مقابلے میں بہت کم کھولتے ہیں۔

اور جب بھی فریزر کا دروازہ کھولا جاتا ہے تو زیادہ تر اس کے سامنے چند منٹ سے زیادہ نہیں کھڑے ہوتے۔

ایک اور تھیوری یہ بھی ہے فریزر میں لائٹ لگانا فائدہ مند نہیں کیونکہ اس پر برف جمنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.