اگر آپ کی بھی چھوٹی انگلی ایسی ہے تو جانیئے یہ آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سا بڑا راز بتاتی ہے؟

image

انسان کی شخصیت کا راز اس کے جسمانی اعضاء بھی بتاتے ہیں اب جیسے کہ hamariweb.com میں ہم نے آپ کو بالوں، ہونٹوں اور ہنسنے تک کے انداز سے شخصیت کے راز بتائے ہیں لیکن آج ہم آپ کو آپ کے ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے متعلق کچھ اہم راز بتانے جا رہے ہیں جو جان کر آپ خود کو بھی پہچان سکیں گے اور اپنے اطراف کے لوگوں کو بھی پیچان سکیں گے۔

اگر آپ کے ہاتھ کی چھوٹی انگلی کا پہلا جوڑ چوتھی انگلی سے پہلے شروع ہوتا ہے تو آپ بہت زیادہ دوستانہ شخصیت ہیں، ہر کسی کا خیال کرتے ہیں، سب کو خوش رکھنے کے لئے خود کو قربان کرنے کا فن رکھتے ہیں لیکن چالاکی اس قدر رکھتے ہیں کہ کسی کی کامیابی برداشت نہیں کر پاتے۔

اگر آپ کی چوتھی انگلی کا پہلا کوڑ آخری انگلی کے جوڑ کے بعد ہے تو آپ بہت ضدی اور خود پرست ہیں صرف اپنا فائدہ دیکھتے ہیں، لیکن جب دل نرما جائے تو لوگوں کی مدد کرنے پر زور بھی دیتے ہیں۔

اگر آپ کی سب سے چھوٹی انگلی کا اوپر والا جوڑ چوتھی انگلی کے جوڑ سے ملتا ہے تو آپ محبت کی خآطر سب کچھ چھوڑ دینے والے ہیں، جو چیز پسند آ جائے وہ حاصل کرنے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں اور اس کو کسی وقت اپنی منزل بھی بنا لیتے ہیں۔

اگر آپ کی چھوٹی انگلی کا اوپر والا جوڑ چوتھی انگلی کے جوڑ سے نہیں ملتا اس کے تھوڑا اوپر یا کچھ نیچے ہے تو اس کا مطلب آپ بہت خوش نصیب ہیں، اپ میں قائدانہ صلاحیت حد سے زیادہ ہے۔


WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.