ہری پور میں سرائے صالح کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر اور دو کاروں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی محلے کے 4 نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کاروں میں سوار دوست ایبٹ آباد سے کھانا کھا کر ہری پور واپس آرہے تھے کہ سرائے صالح کے قریب ایک کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے بعد دوسری کار بھی بے قابو ہوکر ٹینکر سے جا ٹکرائی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 23 سالہ عمر مہتاب، 28 سالہ شامیر جاوید، 19 سالہ سیف الرحمان اور 25 سالہ احسن شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ چاروں نوجوانوں کا تعلق ہری پور کے درویش محلہ کھجوراں والے سے تھا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔