لاہور: پیٹرول پمپ ملازم کو تھپڑ مارنے والا شخص گرفتار، مریم نواز نے ویڈیو شیئر کردی

image

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پیٹرول پمپ ملازم کو تھپڑ مارنے والے شخص کو اسی ملازم نے پولیس کی موجودگی میں تھپڑ مار دیے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق پیٹرول پمپ ملازم نے ایک نوجوان کو سگریٹ پینے سے منع کیا تھا، جس پر اس نے ملازم کو تھپڑ مار دیا۔ بعدازاں پولیس حراست میں موجود نوجوان کو اسی پیٹرول پمپ پر لایا گیا، جہاں ملازم کو اسے تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملزم کی گرفتاری کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دولت، اثر و رسوخ یا سیاسی تعلقات کسی کو قانون سے بالاتر نہیں بناتے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہیں، چاہے ظلم کرنے والا کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور کسی کو پیسے یا طاقت کے بل پر قانون سے بچ نکلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US