رہائشی اپنا سامان منتقل کرنے میں مصروف ۔۔ مگر اب تک نسلہ ٹاور کو سرکاری تحویل میں نہیں لیا جا سکا؟

image

کراچی میں گرائی جانے والی عمارت نسلہ ٹاور کے نام سے کون نہیں واقف لیکن اس عمارت کو خالی کرنے کی مہلت تو گزشتہ ختم ہو چکی ہے مگر اب تک اسے سرکاری تحویل میں نہیں لیا جا سکا۔ اس مزید یہ کہ نسلہ ٹاور کو سرکاری تحویل میں لینے کے بعد گرانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

نسلہ ٹاور میں مکین تاحال رہائش پذیر ہیں لیکن سامان کی منتقلی کا عمل بھی جاری ہے، مختلف سیاسی اور سماجی رہنمائوں کا بھی نسلہ ٹاور کے رہائشیوں سے اظہار ہمدردی کے لئے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

عمارت کے پانی بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کیے جاچکے ہیں، کمشنرکراچی آفس کی جانب سے عمارت کو کنٹرولڈ بلاسٹنگ سے گرانے کے لئےاشتہار دے دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اشتہار میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیز کو 3 روز میں تفصیلات جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.