محمد رضوان ورلڈکپ میں ایک نامور اور مشہور کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے ہیں جنہوں نے شائقین کرکٹ کو متاثر کیا ہے۔
لیکن ان سے متعلق ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ہماری ویب ڈاٹ کام اسی ویڈیو کلپ سے متعلق معلومات آپ تک پہنچائے گی۔
دراصل محمد رضوان کا یہ نیا ویڈیو کلپ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر دکھائی دے رہا ہے جس میں وہ بھارتی چینل آج تک کو انٹرویو دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔
جبکہ ویڈیو میں محمد رضوان ویڈیو کال کے ذریعے بات کر رہے ہیں، محمد رضوان نے کالے رنگ کی جیکٹ نما شرٹ پہنی ہوئی ہے۔
اس ویڈیو میں رضوان کہہ رہے ہیں کہ ہر کام اللّٰہ کی مرضی سے ہوتا ہے۔ اللّٰہ کے غیر سے کچھ نہیں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کے غیر کون ہی؟ ہم اور آپ ہی اللّٰہ کے غیر ہیں۔
رضوان نے مزید کہا کہ میرے لیے بنیادی طور پر یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ اللّٰہ سے ہوتا ہے اللّٰہ کے غیر سے کچھ نہیں ہوتا ہے، جو کچھ کرتا ہے اللہ کرتا ہے نا کسی سلیکٹر سے ہوتا ہے نہ کپتان سے اور نہ دنیا میں کسی سے۔
یہ وائرل ویڈیو کلپ محمد رضوان سے متعلق جوڑا جا رہا ہے تاہم اس انٹرویو سے متعلق اب تک تاحال کوئی تصدیق شدہ خبر نہ تو چینل کی جانب سے سامنے آئی ہے اور نہ ہی محمد رضوان کی جانب سے۔ عین ممکن ہے یہ کلپ ایڈیٹ کیا گیا ہو۔
حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ صرف آدھی بات ہی ویڈیو کلپ میں موجود ہے۔ یوں معلوم ہو رہا ہے جیسے کہ دو مختلف ویڈیوز کو ایک ساتھ لگا دیا گیا ہو۔ بہر حال اس حوالے سے اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ تصدیق ہونے سے پہلے ایسی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔