ٹی 20 کرکٹ میں پاور پلے کے قانون میں نئی تبدیلیاں

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 انٹرنیشنل میچز کےقوانین میں تبدیلیاں منظور کی جن میں پاور پلے سے متعلق اہم تبدیلیاں شامل ہیں۔

کرک انفو کے مطابق نئے قانون کے تحت، اگر کسی وجہ سے میچ کے اوورز کم ہو جائیں، تو اب پاور پلے کا دورانیہ قریبی مکمل اوور کے بجائے قریبی گیند یعنی Nearest Ball کی بنیاد پر طے کیا جائے گا۔

اس سے پہلے پاور پلے کا تعین قریبی اوور پر کیا جاتا تھا، جو بعض اوقات غیر متوازن صورتحال پیدا کرتا تھا۔

موجودہ قانون کے مطابق، 20 اوورز کی اننگز میں ابتدائی 6 اوورز پاور پلے پر مشتمل ہوتے ہیں، جہاں صرف دو فیلڈرز 30 یارڈ دائرے سے باہر کھڑے ہو سکتے ہیں۔

جولائی 2025 سے نافذ العمل ہونے والے نئے اصول کے مطابق اگر کسی اننگز کو کم کر کے 8 اوورز کر دیا جائے، تو پاور پلے 2.2 اوورز (یعنی 13 گیندوں) پر مشتمل ہوگا۔

اسی طرح اگر اننگز 9 اوورز کی ہو تو پاور پلے 2.4 اوورز (یعنی 14 گیندوں) کا ہوگا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.