بنگلا دیشی ٹیم کوبڑا جھٹکا: کپتان نے اہم فیصلہ کردیا

image

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نجم الحسن شانتو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتانی سے دستبردار ہوئے، سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو ایک اننگز اور78 رنز سے شکست دی۔

سری لنکا ٹیم سے شکست کے بعد نجم الحسن شانتو نے پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا اور کہا کہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں مزید کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا، یہ کوئی ذاتی فیصلہ نہیں بلکہ ٹیم کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین الگ الگ فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا ٹیم کے لیے سودمند نہیں ہوگا، میں کچھ عرصے سے ڈریسنگ روم کا حصہ ہوں اور سمجھتا ہوں کہ تین فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا سمجھداری نہیں، یہ فیصلہ میں نے کچھ دن پہلے بورڈ کو بتا دیا تھا۔

نجم الحسن شانتو نے مزید کہا کہ کپتانی سے دستبردار ہونے کے اس فیصلے کے پیچھے کوئی جذباتی ردعمل یا ذاتی مایوسی نہیں، میں چاہتا ہوں کہ لوگ اسے جذباتی فیصلہ نہ سمجھیں، میرا یہ فیصلہ مکمل طور پر ٹیم کے فائدے کے لیے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں نجم الحسن شانتو کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹا کر ان کی جگہ مہدی حسن کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.