پاکستانی کرکٹ ٹیم نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اپنی بہترین کارکرگی سے سبب پوری دنیا میں اپنی ایک بہترین پہچان قائم کر لی ہے۔ ان کی محنت اور کامیابی کے چرچے پروسی ملک بھارت میں بھی کیے جا رہے ہیں۔
سب کے دلوں میں گھر کرنے والے محمد رضوان یکم جون 1992 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ ان کا قد 5 فٹ 11 انچ ہے۔
انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 2015 میں کیا جب وہ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کے لیے کھیلے اور 58 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ وہ نومبر 2015 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے لیے کھیلے۔
2018 میں، انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2018-2019 قومی کرکٹ ٹیم کے لیے منتخب کیا۔ 2018 میں ، اس نے 123 گیندوں پر اپنا سب سے زیادہ اسکور 140 بنایا اور اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا۔ محمد رضوان 2019-2020 قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے خیبر پختونخوا کے عنوان تھے۔ نومبر 2019 میں ، اسے سری لنکا کے خلاف پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر اور بیٹسمین کی حیثیت سے کھیلے۔ رواں سال پی ایس ایل میں وہ ملتان سلطان کے کپتان بھی مقرر ہوئے اور ان کی ٹیم فائنل میں فاتح قرار پائی۔
بہت ہی کم سال کے عرصے میں انہوں نے کئی کامیابیاں سمیٹیں اور آج وہ ٹی ٹوئنٹی ریکنگز میں ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوتے ہیں۔
پہلے تو محمد رضوان ایک عام گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے جس جگہ پرورش پائی وہ ایک سادہ سا گھر تھا۔ ان کے پاس کرکٹ کٹ خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے تھے، مگر آج وہ جس عالیشان گھر کے مالک ہیں وہ گھر کسی محل سے کم نہیں ہے۔
آیئے دیکھتے ہیں ان کا خوبصورت گھر اور وہ کس طرح کا لائف اسٹائل بسر کرتے ہیں۔
کرکٹر محمد رضوان کا گھر جس سڑک پر ہے اسے انہیں کے نام سے منسوب کر دیا ہے جسے رضوان اسٹریٹ کے نام سے سب جانتے ہیں۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے گھر میں ایک کوبصورت باغیچہ بھی موجود ہے جیسا کسی سیلیبریٹی کے گھر میں بھی نہ ہوتا ہو۔
ان کے گھر میں کار پارکنگ کی جگہ موجود ہے جہاں محمد رضوان کی اپنی ذاتی گاڑی بھی کھڑی ہے۔
ان کے گھر کے گارڈن کے سامنے ایک دیوار پر محمد رضوان اور ان کے بھائی محمد عباس کی بڑے فریم میں تصاویر بھی لگی ہوئی ہیں۔
سب کے پسندیدہ کھلاڑی کے گھر میں ایک سب سے خاص جگہ بھی موجود ہے جہاں محمد رضوان کی کرکٹ کی یادیں موجود ہیں۔ جی ہاں یہاں بات ہورہی ہے پکچر گیلری کی جہاں ان کی کرکٹ ٹرافیز اور دیگر چیزیں موجود ہیں۔ تصاویر ملاحظہ کیجیے۔